9 جون 2014 - 13:30
صدرمملکت کا دورہ ترکی، تعاون کی دستاویزات پردستخط

ایران اور ترکی کے اعلی حکام نے تعاون کے دس دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی اور ترکی کے صدر عبداللہ گل بھی موجود تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ ایران اور ترکی کے اعلی حکام نے تعاون کے دس دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی اور ترکی کے صدر عبداللہ گل بھی موجود تھے۔ اس سے قبل ایران اور ترکی کے صدور نے ملاقات کے دوران اہم علاقائی اور عالمی حالات پرتبادلہ خیال کیا۔ ایران اور ترکی کے حکام کی موجودگی ميں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ فیلم پروڈکٹ، ثقافتی، سائنسی اور تعلیمی پروگراموں کے لین دین، سیاحتی تعاون، ثقافتی ورثے پر عمل درآمد کے پروگراموں، معیاری اداروں  کے درمیان تعاون، کسٹم معاہدوں کے الحاقیہ، دونوں ملکوں کے شہریوں کے اندراج سےمتعلق امور اور دونوں ملکوں کےدرمیان سرمایہ کاری سے متعلق دستاویز پردستخط ہوئے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹرحسن روحانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج ترکی کے دو روزہ دورے پر ترکی پہنچے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز